ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ سوڑی گیدے میں مہاستی دیوی کا میلہ : سینکڑوں بھگتوں کی شرکت

بھٹکل تعلقہ سوڑی گیدے میں مہاستی دیوی کا میلہ : سینکڑوں بھگتوں کی شرکت

Thu, 24 Jan 2019 20:13:02    S.O. News Service

بھٹکل:24؍جنوری (ایس او نیوز) شری سوڑی گیدے مہاستی دیوی کے میلےمیں سینکڑوں بھگتوں نے حصہ لیتے ہوئے  آگ کے الاوے میں چل کراور جاترے کے دوسرے دن جمعرات کو سینکڑوں بھگتوں نے قطار میں کھڑے ہوکر مہاستی کی پوجا کی۔

پاس پڑوس کے مختلف دیہاتوں سے لوگ بیل گاڑیوں اور پیدل  چل کر مندر پہنچے تھے اور  پھولوں ، پھلوں سے اپنی منتوں کو پیش کیا تھا۔ گرمی کو دیکھتے ہوئے میلے میں جہاں تہاں پینے کے پانی اور بھگتوں کے لئے عوامی طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔ اسی طرح جاترے کی مناسبت سے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے تھے۔ بچوں کے کھلونے اور مٹھائی کے دوکانیں لگائی گئی تھیں۔

سوڑی گیدے جاترے کو دیکھتے ہوئے ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا ، سی پی آئی گنیش کی نگرانی  میں پولس سکیورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا تھا۔


Share: